فهرس الكتاب

الصفحة 93 من 113

ایک ہی راوی کے بارے میں الجرح والتعدیل مختلف ہو، تو دیکھنا چاہئے کہ اس راوی کے بارے میں دوسرے ائمہ جرح وتعدیل کیا کہتے ہیں، اب اگر اس کے بارے میں تعدیل کے الفاظ زیادہ ہیں تو اس راوی کی تضعیف قبول نہیں کی جائےگی۔ وہ مثال بھی دیتے ہیں ، کہ مبارک بن فضالہ اور ربیع بن صبيح یہ دونوں مقبول ہیں ۔لیکن یحی بن معین رحمہ اللہ سے ان کے بارے میں جرح منقول ہے۔{ [1] اب یحی بن معین رحمہ اللہ کی جرح کا حکم جاننے کے لئے امام یحی کے معاصر ین امام احمد بن حنبل ، امام علی بن مدینی وغیرہ رحمۃ اللہ علیہم ، انہوں نے ان کے بارے میں کیا کہا ہے؟ اب جو مفہوم انہوں نے لیا ہے اس کو مقدم سمجھا جائے گا۔ (کیونکہ وہ تعداد میں زیادہ ہیں۔ ) اس تنہا قول کو قابل قبول نہیں جانا جائے گا۔

تطبیق و توفیق کی چوتھی صورت:

تطبیق و توفیق کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ ایک قول تجریح کا ہو، باقی اس کی توثیق کرتے ہیں ایسی صورت میں اکیلے محدث کی تضعیف قابل قبول نہیں ہے۔ جنہوں نے توثیق کی ہے اس کو ترجیح دی جائے گی۔ بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے جرح و تعدیل میں کہ بعض افراد ایسے ہوتے ہیں ،

اور مبارک بن فضالہ کے بارے میں ہے کہ عبداللہ بن احمد بن حنبل نے ابن معین سےمبارک بن فضالہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ضعیف الحدیث ۔ یہ نقل کرنے کے بعد آخر میں ابن ابی حاتم فرماتے ہیں: ''اختلفت الرواية عن يحيى بن معين في مبارك بن فضالة والربيع بن صبيح واولاهما ان يكون مقبولا محفوظا عن يحيى ما وافق احمد وسائر نظرائه''

گویا کہ ابن ابی حاتم رحمہ اللہ نے مختلف اقوال ذکر کرکے ان کے مابین تطبیق دینے کے لئے دوسرے معدلین کی کثرت کو سامنے رکھا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت