(( فَوَّضَ إِلَيَّ عَبْدِيْ ) )
''میرے بندے نے اپنا معاملہ میرے سپرد کر دیا ہے۔''
(( وَ اِذَا قَالَ: { إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ}
''اور جب بندہ کہتا ہے: { إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ}
''میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھی سے مدد مانگتا ہوں۔''
(( قال:ہُوَ ذَا بَیْنِيْ وَ بَیْنَ عَبْدِيْ وَ لِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ ) )
''اللہ کہتا ہے:یہ میرے اور میرے بندے کے ما بین مشترک ہے اور میرے بندے کو ہر وہ چیز ملے گی جس کا وہ سوال کرے گا۔''
(( فَاِذَا قَالَ: {اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ}
''اور جب بندہ کہتا ہے: {اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ}
''ہمیں سیدھی راہ دکھلا۔''
{صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ}
''ان لوگوں کی راہ جن پر تونے انعام کیا۔''
{غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ }
''ان لوگوں کی راہ نہیں جو تیرے غضب کا شکار ہوئے اور نہ ان لوگوں کی راہ جو گمراہ ہوئے۔''
(( قَالَ:ہَذَا لِعَبْدِي،وَ لِعَبْدِي مَا سَأَلَ ) ) [1]
''اللہ کہتا ہے:یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرا بندہ جو مانگے اسے وہی ملے گا۔''