فهرس الكتاب

الصفحة 424 من 424

معلوم ہوا کہ بال کاٹے جاسکتےہیں،اگر مذکورہ بالا دونوں شرطوں کالحاظ رکھا جائے۔

انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے؟

سوال: انگوٹھی کا کس انگلی میں پہننا افضل ہے؟

جواب: عربی زبان میں پانچوں انگلیوں کےلیے نام پائے جاتےہیں۔

خِنصر: چھوٹی انگلی Little finger

بنصر:چھوٹی انگلی کےساتھ والی ... Ring finger

والوسطىٰ:بیچ کی ا نگلی Middle finger

سبابة: تشہد والی انگلی Index finger

إبهام: انگوٹھا Thumb

سبابہ کےلغوی معنی ہیں:گالی دینےوالی، (سب یسب،سبا) اورچونکہ زبانی گالم گلوچ میں اسی انگلی سےاپنے مخالف کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے، اس لیے اسے سبابہ کہا جاتاہے اور مسلمانوں کےہاں اسے شہادت کی انگلی کہا جاتاہے۔صحیح مسلم میں ہے:

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےانگوٹھی کوخنصر یا بنصر میں پہننے کوجائز قرار دیا ہے اوروسطیٰ میں پہننے سےمنع فرمایا۔ (یہ دو مختلف احادیث کامجموعہ ہے۔ایک حدیث میں ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں ہاتھ کی خنصر(چھوٹی انگلی) میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ [1] جمہور اہل علم نےاس مذہب کواختیار کیاہے کہ وسطیٰ میں انگوٹھی پہنے کی ممانعت کراہت کےدرجہ کی ہے، یعنی وسطیٰ اورسبابہ میں انگوٹھی پہننے سےاحتراز کرناچاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت