۱… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ہر روز جب بستر پر جاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کر کے اس میں {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} اور {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} پڑھ کر پھونکتے۔ پھر حسب استطاعت اپنے جسم پر ملتے۔ سر، چہرہ اور جسم کے اگلے حصہ سے شروع کرتے۔ اس طرح تین بار کرتے۔ [1]
ب… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: جس نے دن کے شروع میں یا رات کی ابتدا میں یہ دعا تین بار پڑھی:
(( بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم ) )
''شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ وہ سننے اور جاننے والا ہے۔''
… تو اس دن یا رات میں اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ [2]
ج… بچوں کی حفاظت کے لیے، خاص طور پر حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہ کو شیطانی گزند سے محفوظ کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
(( أُعِیْذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔ ) ) [3]
[2] ) امام احمد نے اسے روایت کیا ،ا ور ابن ماجہ نے تصحیح کی ہے: ۲/۳۳۲۔
[3] ) صحیح بخاری