فهرس الكتاب

الصفحة 36 من 131

حتی کہ بندہ اگرچہ حالت فقر وفاقہ میں ہو یا بیمار ہو یا کسی نقصان وغیرہ سے دو چار ہو جائے تو بلاشبہ اگر وہ اپنے اوپر اللہ کی بے حساب اور ان گنت نعمتوں کا مقابلہ انتہائی انصاف کے ساتھ اُسے پہنچنے والی چند ایک ناپسندیدہ مشکلات سے کرے تو ان چندایک ناپسندیدہ مشکلات کی نسبت تناسب اللہ عزوجل کی بے شمار نعمتوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہ ہو گی۔ بلکہ ان تکلیف دہ مشاکل و مصائب کے ذریعے جب اللہ عزوجل اپنے بندے کو آزمائے اور بندہ اس موقع و حالت میں صبرو استقامت اور تسلیم و رضا سے کام لے تو ان مشکلات کا سخت حملہ اس کے لیے معمول بن جاتا ہے اور اس کی کلفت ہلکی ہو جاتی ہے۔ بلکہ بندے کو اس آزمائش [1]

د:… ( وَاللَّهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ) (النحل)

''اور ( لوگو!) اللہ تعالیٰ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ( اس وقت ) تم کچھ نہیں جانتے تھے اور تم کو ( سننے کو) کان دیے اور (دیکھنے کو) آنکھیں دیں اور ( سوچنے سمجھنے کو دل دیے اس لیے کہ تم شکر کرو۔''

ھ:… (وَمِنْ رَحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ) (القصص:۷۳)

''اور اسی اللہ کی مہربانی سے کہ رات تمہارے آرام کے لیے بنائی اور دن اس لیے بنایا کہ اس کا فضل (روٹی رزق) ڈھونڈو اور اس کا شکر کرو۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت