شرحِ صدر اور دل کے اطمینان کے لیے اس علاج کی نہایت حیران کن تاثیر کا مشاہدہ و تجربہ ہوا ہے۔ اللہ عزوجل کا اس ضمن میں ایک وعدے والا ارشادِ گرامی ہے:
{الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ} (الرعد:۲۸)
''وہ لوگ جو ایمان لائے،ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے تسلی ہوتی ہے، سن لو اللہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین آتا ہے۔'' [1]
اپنی خاصیت کی بنیاد پر مذکور بالا مطلوب و مقصود کے حصول میں بلاشک و شبہ اللہ کے ذکر کی نہایت عظیم تاثیر ہے۔ اور یہ اس لیے کہ بندہ اللہ کے ذکر سے اجر و ثواب کی اُمید بھی رکھتا ہے۔ [2]
[2] ) اللہ عزوجل کے ذکر کی اہمیت و فضیلت او ر اس سے اعراض پر نقصان کو قرآن عظیم نے کئی مقامات پر یوں ارشاد فرمایا ہے:
ا:… ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ۔وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا) (الاحزاب:۴۱،۴۲)
''مسلمانو! اللہ تعالیٰ کی یاد بہت کرو اور صبح و شام اسکی پاکی بیان کرتے رہو۔'' (یعنی اُس کی تسبیح و تحمید اور تکبیر و تہلیل کرتے رہو۔)
ب:… (فَمَنْ شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَبِّهِ فَوَيْلٌ لِلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ أُولَئِكَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۔ اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ