قال: ھذا لعبدي ولعبدي ما سأل'' [1]
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کر دیا ہے،اور میرے بندے کے لئے وہ ہے جو وہ مانگے،چنانچہ جب بندہ کہتا ہے: {الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَاْلَمِیْنَ} ،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی،اور جب کہتا ہے: {الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} ،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری حمد و ثنا کی،اور جب کہتا ہے: {مَاْلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ} ،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی، (اورایک مرتبہ فرمایا: میرے بندے نے اپنا معاملہ میرے حوالہ کیا) اور جب کہتا ہے: { إِیَّاْکَ نَعْبُدُ وَإِیَّاْکَ نَسْتَعِیْنُ} ،تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے،اور میرے بندے کے لئے وہ ہے جو وہ مانگے،اور جب کہتا ہے: {اھْدِنَاْ الصِّرَاْطَ الْمُسْتَقِیْمَ} صِرَاْطَ الَّذِیْنَ أَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِالْمَغْضُوْبِ