الصفحة 8 من 82

دوسری براء ت نفاق سے۔''

۱۱۔ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہابیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَنْ صَلّٰی فِیْ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً بُنِیَ لَہٗ بَیْتٌ فِی الْجَنَّۃِ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلَاۃِ الْغَدَاۃِ ) ) [1]

''جو شخص ایک دن اور ایک رات میں بارہ (۱۲) رکعتیں پڑھتا ہے اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جاتاہے چار رکعتیں ظہر سے پہلے ،دو رکعتیں ظہر کے بعد ، دو مغرب کے بعد ، دو عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے۔''

۱۲۔ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَنْ صَلّٰی قَبْلَ الظُّہْرِ أَرْبَعًا وَبَعْدَہَا أَرْبَعًا حَرَّمَہُ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ۔ ) ) [2]

''جس شخص نے ظہر سے پہلے او ر ظہر کے بعد چار ر کعتیں پڑھی اللہ اسے آگ پر حرام کر دیں گے۔''

۱۳۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( رَحِمَ اللّٰہُ امْرَأً صَلّٰی قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا۔ ) ) [3]

''اللہ اس شخص پررحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔''

۱۴۔ جناب مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں:

(( سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ لِابْنِہٖ أَدْرَکْتَ الصَّلَاۃَ مَعْـنَا؟ أَدْرَکْتَ التَّکْبِیْرَۃَ الْأُوْلیٰ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: لَمَا فَاتَکَ مِنْہَا خَیْرٌ مِنْ مِائَۃِ نَاقَۃٍ کُلّہَا سُوْدُ الْعَیْنِ۔ ) ) [4]

[2] صحیح الجامع:۶۳۶۴.

[3] صحیح الجامع:۳۴۹۳.

[4] مصنف عبدالرزاق:۱/۵۲۸.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت