فهرس الكتاب

الصفحة 146 من 178

ذمہ داری سمجھتے ہوئے کیا جیسا:

٭ اُم سلیم رضی اللہ عنہا نے اپنے بیٹے کو لا إلہ إلا اللّٰہ کہنے کا حکم دیا۔ [1]

٭ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند مالک بن النضر پر اسلام پیش کیا۔ [2]

٭ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے بھائی کو وضو مکمل کرنے کا حکم دیا۔ [3]

٭ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سعد بن ہشام کو تبتل (شادی نہ کرنے ) سے منع کیا۔ [4]

٭ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سلمہ بن عبدالرحمن کو زمین میں جھگڑا کرنے سے منع کیا۔ [5]

٭ اُم حکیم رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند کو اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے اور اسلام قبول کرنے کا حکم دیا۔ [6]

٭ عدی بن حاتم کی پھپھونے اس کو اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کا حکم دیا۔ [7]

٭ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مریض کے پاؤں میں بلاکے دفع کرنے کے لیے پاز یبیں پہننے پر انکارکیا۔ (اس کو منع کیا) [8]

٭ سلمیٰ رضی اللہ عنہا نے اپنے خاوند کو نماز میں وضو ٹوٹ جانے پر وضو کا حکم دیا۔ [9]

٭ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے نسیب (قریبی) کو نماز میں پھونکنے سے منع کیا۔ [10]

٭ حفصہ رضی اللہ عنہا نے اپنے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو شادی کا حکم دیا۔ [11]

٭ میمونہ رضی اللہ عنہا نے اپنے قریبی سے شراب کی بدبو پا کر اس کو ڈانٹا۔ [12]

[2] الاستیعاب:4/1940۔

[3] مسلم: 240۔

[4] أحمد: 6/112۔

[5] مسلم: 1481۔

[6] الإصابۃ:8/225 وأسد الغابۃ:6/321۔

[7] أحمد: 4/378۔

[8] المستدرک علی الصحیحین:4/217۔

[9] أحمد: 6/272۔

[10] أبویعلٰی:6954۔

[11] مسند الشافعی:31۔

[12] سیر أعلام النبلائ: 2/244۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت