فهرس الكتاب

الصفحة 215 من 402

اﷲ تعالیٰ کے حضور دست بہ دعا ہوں کہ وہ ہمارے قائدینِ کرام،علمائے جماعت اور ان کے رفقائے کار تجار کو صحت و عافیت والی لمبی زندگیاں مرحمت فرمائے،تاکہ وہ مسلکِ حق کتاب و سنت کی تبلیغ و اشاعت اور ملک و ملت کے استحکام کے کارناموں کو بخوبی انجام دیتے رہیں،خصوصًا قیامِ پاکستان کے اہم ترین مقصد نفاذِ اسلام کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اور آزادی کی قدر و قیمت کو ملحوظ رکھتے ہوئے کارکنانِ جماعت بھی قائدین کا کماحقہ ساتھ دیں،بقول جوش ملیح آبادی ع

سنو اے ساکنانِ خاک و پستی ندا کیا آ رہی ہے آسمان سے

کہ آزادی کا ایک لمحہ ہے بہتر غلامی کی حیاتِ جاوداں سے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت