فهرس الكتاب

الصفحة 203 من 402

محاضراتِ قرآن،محاضراتِ حدیث،محاضراتِ سیرت اور حیاتِ مجدد الف ثانی خاص اہمیت رکھتی ہیں۔

ان کی وزارتِ مذہبی امور کے زمانے میں سیرت کانفرنسوں اور امن و امان کے حوالے سے چند اجلاسوں میں ہمیں ڈاکٹر صاحب کو قریب سے دیکھنے اور ملنے جلنے کے مواقع ملتے رہے۔بلاشبہہ وہ جدید و قدیم علوم کے متبحر عالم اور دورِ حاضر کے مسائل کے حل پر گہرا عبور رکھتے تھے،جس کا اظہار ان کی فصیح و بلیغ خطابت اور پرحکمت تحریروں سے خوب نمایاں ہوتا تھا۔اخلاق و عادات کے ایسے کہ نجی محفلوں میں ان کی دلکش باتوں سے دوست اور احباب محبتیں اور شفقتیں سمیٹ رہے ہوتے،اب تو حال بقول شاعر کچھ اس طرح ہے ع

اک اک کر کے ستاروں کی طرح ڈوب گئے

ہائے کیا لوگ میرے حلقۂ احباب میں تھے

دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی دینی و ملی خدمات و حسنات پر اجرِ عظیم عطا فرماتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے۔آمین ثم آمین

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت