فهرس الكتاب

الصفحة 357 من 608

حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( اَلصَّدَقَۃُ عَلیَ الْمِسْکِیْنِ صَدَقَۃٌ،وَعَلٰی ذِیْ الرَّحِمِ ثِنْتَانِ:صَدَقَۃٌ وَصِلَۃٌ [1] ) )

''مسکین کو دیا جائے تو صدقہ ہوتاہے اور اگررشتہ دار کو دیا جائے توصدقہ وصلہ رحمی دونوں ہوتے ہیں۔ ''

تنبیہ ( 2) : اپنے بیوي بچوں اور والدین کو زکاۃ نہیں دی جا سکتی ۔ ہاں بہن بھائی اگر ضرورتمند ہوں تو انھیں زکاۃ دینے سے دوگنا اجر ملے گا ۔ اسی طرح دولتمند ، کمانے والے تندرست لوگ ، فاسق وفاجر لوگ اور آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی زکاۃ نہیں دی جا سکتی ۔ ہاں اگر فاسق وفاجر کے راہِ راست پر آنے کی امید ہو تو توبہ کی تلقین کرکے دے سکتے ہیں ۔

آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو زکاۃ ادا کرنے اور انفاق فی سبیل اللہ کی توفیق دے۔ آمین

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت