لِرَبِّکَ مَا أَجَبْتَ''۔
[''یقینا آپ نے جو کہا ہم نے اسے (اچھی طرح) سُن لیا،سو اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (اب) آپ فرمائیے اپنے اور اپنے گفتگو کرنے والے عباس بن عبدالمطلب تھے۔'']
انہوں نے بیان کیا:
''فَتَکَلَّمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى اللّٰه عليه وسلم فَتَلَا الْقُرْآنَ،وَ دَعَا إِلَی اللّٰہِ،وَ رَغَّبَ فِيْ الْإِسْلَامِ۔
[''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گفتگو فرمائی۔قرآن (کریم) کی تلاوت کی،اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی اور اسلام لانے کی ترغیب دی۔'']
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''أُبَایِعُکُمْ عَلٰی أَنْ تَمْنَعُوْنِيْ مِمَّا تَمْنَعُوْنَ مِنْہُ نِسَائَکُمْ وَ أَبْنَائَ کُمْ''۔
[''میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں،کہ تم میری (ہر) اس چیز سے حفاظت کرو گے،جس سے تم اپنی خواتین اور بیٹوں کی حفاظت کرتے ہو۔'']
انہوں نے بیان کیا:
''فَأَخَذَ الْمَعْرُوْرُ بِیَدِہٖ،فَقَالَ:
[''تو معرور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ……… تھام لیا،پھر ………:
''نَعَمْ،وَ الَّذِيْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ! لَنَعْنَعَنَّکَ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْہُ أَزْرَنَا،فَبَایَعْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَنَحْنُ وَ اللّٰہِ! أَبْنَائُ الْحَرْبِ،وَ أَہْلُ الْحَلَقَۃِ،وَرَثْنَاہَا کَابِرًا عَنْ کَابِرٍ۔'' [1]