الصفحة 90 من 114

مبادیات علم تجوید

سوال:… تجوید کالغوی معنی کیاہے۔

جواب:… تجوید کالغوی معنی ہے عمدہ کرنا اچھا کرنا۔

سوال:… تجوید کی تعریف کیاہے؟

جواب:… ہرحرف کو اس کے مخرج سے تمام صفات کے ساتھ بلا تکلف ادا کرنا۔

سوال:… علم تجوید کا موضوع کیا ہے؟

سوال:… علم تجوید کا موضوع حروف تہجی ہیں۔

سوال:… علم تجوید کی غرض وغایت کیاہے؟

سوال:… تصحیح حروف یعنی قرآنی حروف عمدگی کے ساتھ اداہوں گے۔ اور ان کی ادائیگی اس طرح صحیح ہوگی جس طرح نازل ہوئے ہیں۔

سوال:… علم تجوید کا فائدہ وثمرہ کیا ہے؟

سوال:… رضائے الٰہی، سعادت دارین یعنی دنیا اور آخرت میں انسان کامیاب ہوتاہے دنیامیں اس طرح کہ اہل قرآن کی صف میں شامل ہو گا ۔ آخرت میں اس طرح اس نیک عمل کا بدلہ جنت کے بلند درجات ہیں۔

سوال:… علم تجوید کے ارکان کیا ہیں؟

جواب:… علم تجوید کے چار ارکان ہیں ۔ (1) - مخارج (2) صفات (3) ترکیبی احکامات یعنی ادغام ، اخفاء ، اقلاب واظہاروغیرہ (4) محنت اورریاضت یعنی زبان کے ساتھ مشق کرنا۔

علامہ جزری رحمہ اللہ مقدمہ جزریہ میں فرماتے ہیں:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت