الصفحة 73 من 114

سوال:… جبرائیل علیہ السلام کس صحابی کی شکل میں وحی لے کر آیا کرتے تھے؟

جواب:… سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا:

(( أَشْبَہُ مَنْ رَأَیْتُ بِجِبْرِیلَ دِحْیَۃُ الکَلْبِیُّ ) ) [1]

''میرے مشاہدے میں جبریل علیہ السلام کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی ہے۔ ''

سوال:… کس صحابی کی مشابہت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی؟

جواب:… عروہ بن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ کی مشابہت عیسی بن مریم علیہ السلام سے ہے۔ [2]

سوال:… نزولِ وحی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟

جواب:… سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ:

''أُنزِلَ عَلَی رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَہُوَ ابنُ أَربَعِینَ'' [3]

''جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر چالیس برس تھی۔''

سوال:… نبی صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے بعد مکہ میں کتنا عرصہ رہے؟

جواب:… سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ:

''مَکَثَ بِمَکَّۃَ ثَلَاثَ عَشرَۃَ سَنَۃً'' [4]

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ برس ٹھہرے رہے۔''

سوال:… مشرکین مکہ کے مطالبے پر آپ کا کون سا معجزہ رونما ہوا؟

جواب:… سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

''إِنَّ أَہلَ مَکَّۃَ سَأَلُوا رَسُولَ اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم أَن یُرِیَہُم آیَۃً فَأَرَاہُم القَمَرَ

[2] صحیح الجامع: ۳۳۶۲.

[3] صحیح البخاری: ۳۳۵۴.

[4] صحیح البخاری: ۳۳۵۴.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت