الصفحة 64 من 114

(۳۸) غصے کو پی جانا جنت کا باعث ہے:

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا:

یَا رَسُولَ اللّٰہِ دُلَّنِی عَلٰی عَمَلٍ یُدخِلُنِی الْجَنَّۃَ، قَالَ: (( لَا تَغْضَبْ وَلَکَ الْجَنَّۃُ ) ) [1]

''اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غصہ نہ کیا کر، اس کے بدلے تیرے لیے جنت ہے۔''

(۳۹) بہترین عمل ہمیشگی کا عمل ہے:

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَی اللّٰہِ أَدْوَمُہَا وَإِنْ قَلَّ ) ) [2]

'' اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے، اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو۔''

(۴۰) درود شریف شفاعت نبوی کا باعث ہے:

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ) ) [3]

''جس شخص نے دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام مجھ پر درود شریف بھیجا ، اسے قیامت کے دن میری سفارش نصیب ہوگی۔''

(۴۱) ہر روز سو مرتبہ استغفار نبوی سنت ہے:

سیدنااغر مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ إِنِّیْ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ کُلَّ یَوْمٍ مِأۃَ

[2] صحیح الجامع: ۱۶۳.

[3] صحیح الجامع: ۲۳۳.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت