الصفحة 59 من 114

(۱۹) نا اہل کو عہدہ دینا قیامت کی نشانی ہے:

سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إِذَا وُسِّدَ الأَمْرُ إِلٰی غَیْرِ أَہْلِہٖ فَانْتَظِرِ السَّاعَۃَ ) ) [1]

''حب معاملہ نااہل کے سپرد کردیا جائے تو قیامت کا انتظار کر۔''

(۲۰) حقیقی جہاد کی نشانی:

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَنْ قَاتَلَ لِتَکُونَ کَلِمَۃُ اللّٰہِ ہِیَ الْعُلْیَا فَہُوَ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ ) ) [2]

''جس شخص نے اللہ تعالیٰ کا کلمہ بلند کرنے کے لیے لڑائی کی تو وہ اللہ کی راہ میں ہے۔''

(۲۱) حسن اخلاق سب سے بھاری نیکی ہے:

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( أَثْقَلُ شَیْئٍ فِی الْمِیْزَانِ الْخُلُقُ الْحَسَنُ ) ) [3]

''ترازو میں سب سے زیادہ بھاری چیز حسن اخلاق ہے۔''

(۲۲) چار قسم کے جانوروں کو قتل کرنا جائز نہیں:

سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( اَرْبَعَۃٌ مِنَ الدَّوابِّ لَا یُقْتَلْنَ: النَّمْلَۃُ والنَّحْلَۃُ وَالْہُدْہُدُ وَالصُّرَدُ ) ) [4]

''چار قسم کے جانوروں کو قتل نہ کیا جائے: چیونٹی ، شہد کی مکھی ،ہدہد اور لٹورا۔''

(۲۳) اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مومن کے خون کی قیمت:

سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

[2] صحیح الجامع: ۶۴۱۷.

[3] صحیح الجامع: ۱۳۴.

[4] صحیح الجامع: ۸۷۹.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت