حضرت العلام محدث روپڑی تصنیف وتالیف میں بھی اپنا بلند مقام رکھتے تھے عربی واردو میں ان کی چھوٹی بڑی کتابوں کی تعداد (40) کے قریب ہے۔ خدمت حدیث میں مشکوٰۃ المصابیح کی دوشرحیں عربی واردو میں لکھنی شروع کیں جو نامکمل رہیں ۔حافظ صاحب نے 11 ربیع الثانی 1384ھ/ 20 اگست 1964ء کو لاہور میں انتقال کیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون