فهرس الكتاب

الصفحة 96 من 112

''مَا مِنْ أَیَّامٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللّٰہِ وَلَا أَحَبُّ إِلَیْہِ مِنَ الْعَمَلِ فِیْہِنَّ،مِنْ ہٰذِہٖ الْأَیَّامِ الْعَشْرِ،فَأَکْثِرُوْا فِیْہِنَّ مِنَ التَّہْلِیْلِ وَالتَّکْبِیْرِ وَالتَّحْمِیْدِ۔'' [1]

''کوئی دن بارگاہِ الٰہی میں ان دس دنوں سے زیادہ عظمت والا نہیں اور نہ ہی کسی دن کا [اچھا] عمل اللہ تعالیٰ کو ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب ہے،پس تم ان دس دنوں میں کثرت سے [لا إلہ الا اللّٰہ] ، [اللّٰہ اکبر] اور [الحمد للّٰہ] کہو۔''

سلف صالحین اس بات کا بہت اہتمام کرتے۔امام بخاری نے بیان کیا ہے:

''وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ وَأَبُوْہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰهُ عنہم یَخْرُجَانِ إِلَی السُّوْقِ فِيْ أَیَّامِ الْعَشْرِ یُکَبِّرَان،وَیُکَبِّرُ النَّاسُ بِتَکْبِیْرِہِمَا،وَکَبَّرَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ رَحِمَہُمَا اللّٰہ تَعَالَی خَلْفَ النَّافِلَۃ۔'' [2]

''ان دس دنوں میں ابن عمر اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم تکبیر پکارتے ہوئے بازار نکلتے،اور لوگ بھی ان کے ساتھ تکبیر کہنا شروع کردیتے اور محمد بن علی [3] رحمہما اللہ نفلی نماز کے بعد تکبیر کہتے۔''

۲:نو ذوالحجہ کا روزہ رکھنا:

امام مسلم نے حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ:

''سُئِلَ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ؟

[2] صحیح البخاري،کتاب العیدین،باب فضل العمل فی أیام التشریق،۲؍۴۵۷۔

[3] (محمد بن علی رحمہما اللہ تعالی) :ان سے مراد حضرت ابوجعفر رحمہ اللہ تعالی ہیں۔ (ملاحظہ ہو:فتح الباري ۲؍۴۵۸) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت