(( وَکَانَ یَفْرِشُ رِجْلَہُ الْیُسْریٰ وَیَنْصِبُ رِجْلَہُ الْیُمْنٰی۔ ) ) [1]
''آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں پاؤں کو بچھاتے اور دائیں کو کھڑا رکھتے تھے۔''
نمبر3… ہاتھوں کو گھٹنوں پررکھنا، جس کے تین طریقے ہیں:
پہلا طریقہ: دونوں ہاتھ دونوں رانوں پر رکھنا: سیّدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا قَعَدَ یَدْعُوْ، وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی فَخِذِہٖ الْیُمْنٰی وَیَدَہُ الْیُسْریٰ عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْریٰ۔ ) ) [2]
''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیٹھتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھتے اور اپنے بائیں ہاتھ کو بائیں ران پررکھتے۔''
دوسرا طریقہ: دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں پر رکھنا: سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ۔ ) ) [3]
''آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نمازمیں بیٹھتے تواپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھتے۔''
تیسرا طریقہ:دایاں ہاتھ دائیں ران پر اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر:
(1) …جیساکہ سیّدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:
(( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ إِذَا قَعَدَ یَدْعُوْ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنٰی وَیَدَہُ الْیُسْریٰ عَلٰی فَخِذِہِ الْیُسْریٰ وَأَشَارَ بَأِصْبَعِہٖ السَّبَّابَۃِ وَوَضَعَ إِبْہَامَہُ عَلٰی إِصْبَعِہِ الْوُسْطٰی وَیُلْقِمُ کَفَّہُ الْیُسْریٰ عَلَی رُکْبَتِہِ۔ ) ) [4]
[2] صحیح مسلم:کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ وکیفیۃ وضع ا لیدین علی الفخذین: 1308۔
[3] صحیح مسلم:کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ وکیفیۃ وضع الیدین علی الفخذین: 1309۔
[4] صحیح مسلم: کتاب المساجد باب صفۃ الجلوس فی الصلوۃ وکیفیۃ وضع الیدین علی الفخذین: 1308۔